ایکنا نیوز- سعودی اخبار«الریاض» کے مطابق ملتان میں منعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدارس تنظیم اور وفاق المدارس نصاب تعلیم میں قرآن وحدیث سے متصادم ہر قسم کی تبدیلی کو رد کرے گا۔
دینی مدرسوں کے سربراہوں کے اس اجلاس میں عوامی تحریک کے طاہرقادری کی تبدیلی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نصاب تعلیم میں کسی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں واضح کیا گیا کہ طاہر قادری کا مقصد اسلامی تعلیمات کی بنیادی اصولوں میں تبدیلی اور مدارس کے بنیادی نصاب میں تبدیلی ہے جسکو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرآن ، حدیث اور تفسیر پر مبنی بنیادی تعلیمات کی تبدیلی پاکستان میں اسلامی تعلیمات میں تبدیلی ہے جسکو قبول کرنا کسی صورت ممکن نہیں۔
اجلاس کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اعلان کیا کہ نصاب تعلیم میں اندرونی اور بیرونی ہر قسم کی تبدیلی کی کوششوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائےگا۔