ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے معا کے مطابق فلسطینی مفتی شیخ محمد حسین نے توفیقیہ پبلشرزاور جامعہ الازھر تحقیقی کمپلیکس کی اجازت سے سال ۲۰۱۱ میں طبع شدہ قرآن مجید کے صفحہ ۴ اور ۳۵ پر غلطی کی بناء پر اس نسخے کی تقسیم سے منع کر دیا۔
اسی طرح سال ۲۰۰۶ میں جزیرةالورد لائبریری کی جانب سے اورجامعہ الازھر تحقیقی کمپلیکس کی اجازت سے شائع شدہ قرآنی نسخہ جسمیں سورہ فاتحہ موجود نہیں، کی تقسیم کو روکنے کا حکم دیا ہے
فلسطینی مفتی اعظم نے تمام کتابخانوں اور پبلشرز وغیرہ سے کہا ہے کہ ان دو قرآنی نسخوں کو فوری طور پر دارالافتاء میں جمع کرا دیں تاکہ اس حوالے سے مناسب فیصلہ کیا جاسکے
شیخ محمد حسین نے تاکید کی کہ تمام پبلشرز مقدس آسمانی کتاب ،قرآن کریم کے نسخوں کی چھپائی اور اسکین کے موقع پر احتیاط سے کام کریں۔