ایکنا نیوز- الیکٹرونیک اخبار «الان» کے مطابق «جهراء» صوبے کی انجمن احیاء اسلامی میراث کے سربراہ نے کہا ہے کہ کینیا میں بچوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہو ئے فیصلہ کیا گیا اور ان میں بیس ہزار قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے گئے
فرحان عبید الشمری نے مزید کہا : بچوں کو تختی پر لکھے قرآن کو حفظ کرتے دیکھا تو ہم نے قرآن مجید دینے کا فیصلہ کہا اور قرآن کی تقسیم سے بچے بہت خوش تھے
الشمری نے قرآنی تعلیمات اور ثقافت کو عام کرنے پر زور دیتے ہو ئے کہا : انجمن احیاء اسلامی میراث کا ادارہ اسلامی دنیا میں مسلمانوں کی ضرورت کو دیکھتے ہو ئے قرآن مجید تقسیم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف قرآنی اداروں اور یمن کی مساجد میں بیس ہزار قرآن مجید ، اور دس ہزار نسخے مصری مساجد اور قرآنی مراکز میں تقسیم کرچکے ہیں۔
الشمری نے کہا: دیگر ممالک میں قرآن کی تقسیم اور اشاعت کا منصوبہ زیر غور ہے اور ہم اسلامی دنیا ،اردن سے لیکر جیبوتی اور موریتانیہ تک لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔