ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Kansas City Star» کے مطابق «کنزس سیٹی چیفز» کلب کے کھلاڈی «حسین عبدالله» کو «نیو انگلینڈ» کلب کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کے بعد سجدہ شکر بجا لانے پر نقد جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
امریکن قوانین کے مطابق گول سکور کرنے کے بعد کسی کھلاڈی کو میدان میں خوشی منانے اور سیلی بریٹ کرنے کی اجازت نہیں ، لیکن ماہرین کے مطابق سجدہ کرنا اس قانون کی خلاف ورزی نہیں۔
امریکن فٹبال ریفری مایک پیرا کا کہنا ہے : سجدہ شکر پر جرمانہ درست نہیں۔
ان میچوں میں عیسائی مذہب رکھنے والے کھلاڈیوں نے متعدد بار شکرانے کے طور پر گھٹنا ٹیک کر مخصوص انداز میں " تھینکس گاڑ" کہا ہے لیکن انہیں کسی نے جرمانہ نہیں کیا
اگرچه عبدالله نے ریفری اور جرمانے کے فیصلے کو قبول کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اعراضات سامنے آرہے ہیں۔