ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ھاوانا کے مسلمان رہنما پدرو لازو تورس نے کہا ہے کہ کیمونسٹ حکومت مسجد کی اجازت دینے سے انکار کررہی ہے
انہوں نے کہا : کچھ عرصے پہلے روس کے عیسائی باشندوں کو کلیسا کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن چار ہزار سے زائد مسلمانوں کو ایک مسجد بنانے کی اجازت نہیں۔
ھاوانا اسلامی جمیعت پارٹی چاہتی ہے کہ ترک اسلامی فاونڈیشن کے تعاون سے دارالحکومت میں پہلی مسجد کی تعمیر کرے
ترک فاونڈیشن امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسجدوں کی تعمیر میں مدد دے رہی ہے اور کاراییب میں بھی اس وقت مسجد کی تعمیر پر کام کررہی ہے
کارائیب براعظم امریکہ میں کارائیب سی کے ساتھ واقع ہے جہاں کیوبا،جمائیکا ،پورٹویکواور ڈومینیکن وغیرہ کے ممالک شامل ہیں۔