ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Canberra Times» کے مطابق گذشتہ ہفتوں کی اسلام مخالف اور حجاب مخالف تبلیغات کے باوجود بعد عید قربان کے موقع پر دس آسٹریلین خواتین کی جانب سے باحجاب ہوکر مسلمان خواتین کو گلدشتے پیش کرکے حمایت کا مظاہرہ کیا گیا
آسٹریلین باحجاب خواتین کی جانب سے کینبرا شہر کے مختلف علاقوں میں اس اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا
چھبیس سالہ آنابل لی، آسٹریلین خاتون اس مسلم حمایت مہم کی سربراہی کر رہی تھیں۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے پھول پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ میڈیا میں جو اسلام کی توہین پر مبنی پروگرام چل رہا ہے ہم اس پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نفرت بانٹنے کی جگہ محبت کا پیغام پیش کریں گے
آنابل نے مزید کہا: ہمارے پیغام سن کر لوگ جذبات سے روتے تھے ،ہنستے تھے اور ہمیں گلے لگاتے تھے
اسلامی تنظیم کینبرا کے نمائندے حسن وارثی نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین خواتین کے اس پروگرام سے ہم بیحد خوش ہیں۔