ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- سیمینار دو الگ موضوع «اسلام میں خاندانی نظام» اور«اسلام اور شدت پسندی سے دوری» پر منعقد کیا جائے گا ۔ ان پروگراموں میں مدرسہ اور یونیورسٹی اساتذہ شرکت کریں گے۔
سیمینار مقامی وقت کے مطابق ۳۰: ۵ پرمنعقد ہوگا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے
اسلومیں امام علی(ع) مسجد کی جانب سے عمومی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امام علی(ع) مسجد، مجمع اهل بیت(ع) سے وابستہ ہے اور کسی دیگر ایرانی یا ناروژین ادارے سے اس کا تعلق نہیں ۔
مسجدامام علی(ع) ۲۰۰۵ کومجمع اهل بیت(ع) کی فلاحی فاونڈیشن اور بعض اس وقت کے مخیر افراد کے تعاون سے تعمیر کی گئی تھی اور اسکا مقصد یہاں مقیم ایرنی اور دیگر عاشقان اہل بیت کو اسلامی تعلیمات سے بہرہ ور کرانا ہے۔