ایکنا نیوز- ڈیلی عمان کے مطابق مقابلوں کی کمیٹی کے نمائندے «سعید بنحمید الضویانی» کا کہنا ہے کہ اس ابتدائی مرحلے میں ہر صوبے سے چھ منتخب نمائندے شرکت کریں گے
انہوں نےکہا : ابتدائی مرحلے میں حفظ کل قرآن ، تجوید، چوبیس پارے ، اٹھارہ پارے ، بارہ پارے چھ پارے تجوید کے ساتھ چودہ سال سے کم عمر قاریوں کے لیے اور دو پاروں کے مقابلے میں سات سال سے کم عمر کے قاری شرکت کررہے ہیں
الضویانی نے کہا: ان مقابلوں میں مختلف صوبوں سے ایک ہزار سے زائد قاری شریک ہیں اوراس مرحلے میں ایک سواکسٹھ طلباء اور طالبات شرکت کررہی ہیں۔
کمیٹی نمائندے کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا آخری مرحلہ اگلے مہینے کے آخر میں میں منعقد کیا جائے گا اور اسمیں ہر کیٹگری سے چار نمائندے فائنل کے لیے منختب کئے جائیں گے۔