جرمنی میں آیت اللہ شیخ النمر کی حمایت میں مظاہرہ

IQNA

جرمنی میں آیت اللہ شیخ النمر کی حمایت میں مظاہرہ

18:59 - October 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1463253
بین الاقوامی گروپ:جمعرات کی شام جرمنی کے شہر برلن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جرمنی میں مقیم سیکڑوں مسلمانوں نے آیت اللہ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق جرمنی میں مقیم مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام جرمنی کے شہر برلن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جرمنی میں مقیم سیکڑوں مسلمانوں نے جمع ہوکر پرامن احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب میں معروف عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کا یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں موجود افراد نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی بڑی بڑی تصاویر اٹھارکھیں تھی اور ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ شیخ النمر کو فوری رہا کرو۔  احتجاجی مظاہرین نے شیخ النمر کی سزائے موت پر عمل درآمد کیئے جانے کی صورت میں، اس حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کو اس سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا۔

60214

ٹیگس: باقر ، النمر ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha