حرم حضرت زینب(س)؛ حسینی عزاداروں کی میزبانی میں

IQNA

حرم حضرت زینب(س)؛ حسینی عزاداروں کی میزبانی میں

9:56 - October 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1465239
بین الاقوامی گروپ: شام میں محرم کے لیے آنے والے زائرین حرم مطهر حضرت زینب(س) میں عزاداری کریں گے

ایکنا نیوز- براثا نیوز کے مطابق مختلف ممالک سے ہزاروں عزادار حسینی ان دنوں حرم مطهر حضرت زینب(س)
میں ماتم اور عزداری کررہے ہیں
اس سال ایک نئی رونق کے ساتھ عزاداری کی جارہی ہے کیونکہ گذشتہ دو تین سال سے سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے مجلس و ماتم میں کمی دیکھی گئی تھی
سیکورٹی کی بہتری سے اس سال شام کے مختلف علاقوں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی ہزاروں عاشقان حسینی حرم بی بی میں مجلس و ماتم کے لیے آرہے ہیں
سینکڑوں رضاکار جوان ان دنوں زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے لیے سبیلیں،ٹینٹ لگانے  اور دیگر انتظامات میں مشغول نظر آتے ہیں۔
سیده زینب(س) کے علاقے میں ہر روز مختلف ماتمی دستے عزاداری کے لیے حاضر ہوتے ہیں
حضرت زینب(س)  کے حرم پر سیاہ پرچم نصب کیا چکا ہے اور صبح و شام عزاداری اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے.

1464974

ٹیگس: زینب ، عزا ، شام
نظرات بینندگان
captcha