الکوثر چینل میں عاشور اور محرم کا خصوصی پروگرام نشر ہوگا

IQNA

الکوثر چینل میں عاشور اور محرم کا خصوصی پروگرام نشر ہوگا

9:37 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465730
بین الاقوامی گروپ:«کشتی نجات» کے عنوان سے پروگرام میں عاشورا کے پیغامات کو نئے انداز میں پیش کیاجائے گا

ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیس قسطوں پر مشتمل کشتی نجات پروگرام ایام محرم میں ہر رات سات بجے نشر کیا جائے گا
اس پروگرام میں قیام امام حسین کے فلسفے کے علاوہ عورتوں کے کردار اور پیغام رسانی ، عاشورا کی روشنی میں آزادی افکار، عاشورا اور اصول دین کی پابندی اور ولایت کی اہمیت پرگفتگو کی جائے گی
کشتی نجات پروگرام میں بیک راونڈ کو خصوصی طور پر اس مناسبت سے تطبیق دینے کے علاوہ بہترین آرٹسٹوں کے ساتھ، پس منظر میں خیمہ اور صحرا کی منظر کشی کی گئی ہے اور گہوارہ،مشک ، تیر و کمان، نیزہ ، شمشیر اور گھوڑا وغیرہ کے ساتھ فضاء کو یوم عاشور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یاران امام حسین(ع)
اس پروگرام میں یاران امام کی بہادری کا منظر بھی دکھایا جائے گا ۔ یاران امام میں حضرت زینب(س)، حضرت ابوالفضل العباس(ع)، حضرت علی اکبر(ع)، زهیر بن القین البجلی، وهب بن حباب کلبى، حبیب بن مظاهر اسدی اور ام وهب بن حباب کلبى وغیرہ شامل ہیں
پروگرام کشتی نجات میں کئی اسلامی ممالک کے دانشور بھی  اظھار خیال کریں گے۔

1465513

نظرات بینندگان
captcha