یوم عاشور پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات/داعش کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائی کی کوشش

IQNA

یوم عاشور پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات/داعش کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائی کی کوشش

14:34 - November 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1466719
بین الاقوامی گروپ: عراقی وزیر دفاع نے داعش کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیوں کے پیش نظر سخت سیکورٹی کا حکم صادر کردیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صوت العراق» کے مطابق  خالد العبیدی کا کہنا ہے: اطلاعات ملی ہیں کہ داعش کی جانب سے یوم عاشور پر کربلاء میں کاروائی کی کوشش کی جاسکتی ہے
انہوں نے کہا: سیکورٹی فورسز مکمل آمادہ ہیں اور یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا جا چکا ہے
العبیدی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ ہر مشکوک اقدام کی خبر فوری طور پر پولیس کو دے ۔
عراقی وزیر دفاع نے کہا: محرم پر سیکورٹی کے انتظامات قابل اطمینان ہیں اور منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں کربلاء کے اندر مجالس عزا کی حفاظت اور دوسرے مرحلے میں زائرین کی کربلاء آمد،واپسی  اور راستوں میں انکی حفاظت کو یقینی بنانا ہے
رپورٹ کے مطابق تیس ہزار پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز یوم عاشور پر ڈیوٹی دیں گے ۔ اس دن عام تعطیل کا اعلان کیاجا چکا ہے
توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ میلین کی تعداد میں زائرین عراق کے اندر اور دیگر ممالک سے یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کریں گے۔

1466597

ٹیگس: داعش ، کربلاء ، عاشور
نظرات بینندگان
captcha