ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،کراچی ، پشاور، اسلام آباد اور سینکڑوں دیگرشہروں میں یوم عاشور پر جلوس نکالے گئے جنمیں لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے امام عالی مقام کا سوگ منایا اور وقت کے امام کو پردسہ دیا۔
کویٹہ میں سخت ترین سیکورٹی کے ساتھ مرکزی جلوس علمدار روڈ سے بر آمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ظہر کے وقت میزان چوک پر پہنچا۔
میزان چوک میں سیرت امام حسین {ع} پر عمل کرتے ہوئے ہر سال کی طرح نمازظہرین باجماعت ادا کی گئی جسمیں ہزاروں عزادار شریک ہوئے۔
مولانا ابن الحسن کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر میزان چوک میں علماء نے خطابات میں قیام امام حسین {ع} پر تقاریر کیں ۔
جلوس امام بارگاہ کلاں سے ہوتا ہوا شام کے وقت علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔