الاحساء میں عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے کے خلاف بحرین میں مظاہرہ

IQNA

الاحساء میں عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے کے خلاف بحرین میں مظاہرہ

22:26 - November 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1470681
بین الاقوامی گروپ:بحرین کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد سعودی عرب کے شہر الاحساء میں عزاداروں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے خلاف مظاہرے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق بحرین کے عوام نے مشرقی سعودی عرب کے شہر الاحساء میں دہشتگردانہ کاروائی کے خلاف مظاہرے کئے ہیں ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں کے عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر سعودی عرب کے شہر الاحساء میں عزاداروں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے خلاف مظاہرے کئے اور اس واقعے کی پرزور مذمت کی ۔

مظاہرین نے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہداف سے وفاداری کا اعلان کیا۔ مظاہرین  نے بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی پالیسیوں اور اس حکومت کی جانب سے عزاداروں کی توہین کئے جانے کی بھی مذمت کی ، مظاہرین نے بحرینی حکومت سے مذہبی تعصب اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے الاحساء صوبے کے الدالوہ گاؤں کی امام بارگا ہ پر دہشتگردوں کے حملے میں آٹھ عزادار شہید اور تیس سے زیادہ زخمی ہو‏گئے تھے ۔

60793

ٹیگس: سعودی ، حملے ، مظاہرے
نظرات بینندگان
captcha