ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- قزاقستان میں عشرہ اول کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں حجت الاسلام والمسلمین سید محمد میرتبار نے امام مظلوم کی سیرت پر تقریر کی۔
مجلس عزا میں ایرانی ثقافتی و تعلیمی مرکز کے سربراہ اورکتاب «فارابی، فلسفه اسلامی کے بانی» کے مصنف رضا داوری اردکانی نے بھی امام حسین (ع) اور درس عاشور کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تاریخ عاشورا اور فلسفہ کربلاء واضح کیا
مذکورہ پروگرام کے علاوہ عشرہ اول کے حوالے سے الماتی میں امام بارگاہ ثامن الائمه ایرانیان میں بھی مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے نماینده ولی فقیه اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے علمی بورڑ کے ممبرحجت الاسلام والمسلیمن سید محمد نبوی نے خطاب کیا۔