ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق یہودی شدت پسندوں نے مذہبی پیشوا «یهودا گلیک» پر حملے کے خلاف مظاہروں میں مسجد الاقصی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور مسجد کو گرا کر معبد بنانے کے نعرے لگائے
لائف اسٹایل گروپ اورشدت پسند تنظیم کے ممبر «عمری گانور» نے اس مظاہرے کے حوالے سے صھیونی اخبار
«آحارانوت» سے گفتگو میں کہا کہ یروشیلم میں غیر معمولی صورتحال کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا ۔
اخری کچھ ہفتوں سے شدت پسند یہودیوں اور مذہبی لیڈروں کی جانب سے بارہا مسجد الاقصی پر حملوں کی کوشش کی گئی اور اسرائیلی کنسٹ بھی مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے
مسجد پر حملوں اور مسلمانوں کو مسجد میں داخلے پر پابندی اور گذشتہ دنوں ایک یہودی مذہبی پیشوا پر ایک مسلمان جوان کے حملوں کے بعد ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے
اسرائیلی کنسٹ کے کئی ممبروں کے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کی وجہ سے مسلمان اور عربی ممالک کے عوام میں سخت غم و غصے کا اظھار کیا جارہا ہے۔