ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «New Straits Times» کے مطابق ، مهاتیر محمد نے " حکومت اور سول سوسایٹی کے موضوع پر کوالالمپور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا : علماء اور دانشوروں کا فرض ہے کہ وہ ہدایت کے مسئلے پر اطمینان کرلیں کہ عوام اسلام و قرآن سے درس لیں نہ کہ گمراہ افراد کے افکار سے۔
انہوں نے موجودہ حالات میں تقاضوں کو مدنظراور نئے فتوی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : بحث و مباحثے کے بعد اور جدید حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شعبے میں نئے احکام پیش کرنا چاہیے
مهاتیر محمد نے کہا کہ گمراہ اور جدید آئیڈیالوجی کے مقابلے میں ایک منظم اور درست حکمت عملی کا انتخاب ضروری ہے۔
انہوں نے ریڈیکل لیبرلیسم پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اس مکتب میں ہم جنسی پرستی جیسے موضوعات کا اسلامی تعلیمات کے مطابق عاقلانہ جواب پیش کیا جانا چاہیے
تین روزہ اجلاس میں روشن فکری اور اسلامی معاشروں کی مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی ممالک کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں ۔