سعودی عرب کے بیان پر حزب اللہ کاردعمل

IQNA

سعودی عرب کے بیان پر حزب اللہ کاردعمل

21:45 - November 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1475576
بین الاقوامی گروپ:حزب اللہ لبنان نے سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے کے اظہار خیال کو حزب اللہ مخالف اور صہیونی حکومت کی شائستہ خدمت کے مترادف قراردیاہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو اور لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے کی جانب سے حزب اللہ لبنان مخالف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا یہ موقف، ملکی اورعلاقائی سطح پر ان کے منصوبوں کی ناکامی کے بعد ان کی ناامیدی کو ظاہر کرتا ہے۔ حزب اللہ کے ذرائع نے کہاہے کہ حزب اللہ ایک مزاحمتی تحریک ہے اور سعودی عرب کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو خدشات سے دو چارکردے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے بدھ کے روز دہشتگردی کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ دہشتگرد گروہوں سے متعلق سلامتی کونسل کی فہرست میں حزب اللہ لبنان کا نام بھی شامل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ سعودی عرب، دہشتگردی کے خلاف مہم میں سرگرم عمل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کا سب سے بڑا حامی، خود سعودی عرب ہے جو ان دہشتگرد گروہوں کو ہمیشہ مالی مدد اور ہتھیار، فراہم کرتا رہا ہے اور ان دہشتگرد گروہوں کیلئے سعودی عرب کی مدد و حمایت کی بناء پر ہی، گذشتہ مہینے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ہارڈ ورڈ یونیورسٹی میں طلباء سے اپنے خطاب میں سعودی حکام پر کڑی تنقید کی تھی۔

61407

ٹیگس: سعودی ، عرب ، حزب ، اللہ
نظرات بینندگان
captcha