انٹر نیٹ پر دينی تبليغی سنٹر كا افتتاح

IQNA

انٹر نیٹ پر دينی تبليغی سنٹر كا افتتاح

10:30 - September 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1496007
حوزہ علمیہ قم كے ادارہ تبليغ كے زير اہتمام دينی تبليغی سنٹر نے كام كا آغاز كرديا ہے
بلاگ گروپ:حوزہ علمیہ قم كے ادارہ تبليغ كے زير اہتمام دينی تبليغی سنٹر نے كام كا آغاز كرديا ہے ۔ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ قم كے خبر سنٹر سے یہ خبر نقل كی ہے كہ انٹر نیٹ پر دينی تبليغی سنٹر جو كہ حوزہ علمیہ قم كے ادارہ تبليغ كے زير نگرانی شروع ہوا ہے اس نے چند اقدامات كیے ہےں جيسے سائٹ كی ڈيزائنگ كے ابتدائی امور اور انٹر نیٹ پر رابطہ كرنے والوں كے درميان باہمی ارتباط ايجاد كرنا ،بلاك لكھنے كےلئے ابتدائی كورس كروانا ،انٹر نیٹ كے مختلف رومز میں گفتگو كرنے كےلئے ۰۸ مقالات كی فراہمی اور دسيوں بلاگ مختلف عنوانين كے تحت اس پروگرام میں شامل ہیں ۔انٹرنیٹ پر تبليغی سنٹر كا آغاز ،مبلغين انٹرنیٹ سے رسمی انداز میں استفادہ كرنا مبلغين كی سائٹ پر گفتگو كرنے كےلئے رومز كی تشكيل اور تحقيقی لائبريری كا اجراءوغيرہ اس ادارے كے آئندہ اہم پروگرام میں سے ہےں۔اس ادارے كی طرف سے بچوں اور جوانوں كے شعبے میں بھی اصول دين كی معرفت ،تربيت ،اور دينی تبليغ میں جوانوں كے لئے شرعی ارشادات اور تعليم وتحقيق كو زندگی كے مختلف پہلووں میں عملی جامعہ پہنانا اور اس حوالے سے ماہرين كے نقطہ نظر كو بيان كرنا وغيرہ شروع ہوچكا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha