سماجی گروپ:قرآن ميوزيم كے زير اہتمام ہونے والے سيمنار پيغام پيغمبر كی چوتھی علمی نشست صحيفہ سجادیہ كی تحقيق كے عنوان سے آج اساتذہ اور دانشوروں كی موجودگی میں ہوگی ،
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق قرآن ميوزيم كے عوامی رابطہ سيكرٹری جناب خانی نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ امام سجاد كے ميلاد مسعود كے موقع پر اس نشست میں صحيفہ سجادیہ كی شناخت اور تجزیہ و تحليل ،صحفیہ سجادیہ كے ہمارے درميان مظلوم واقع ہونے كے علل و اسباب اور صحفیہ سجادیہ كی جديد اسلوب پر موضوع بندی جيسے موضوعات كے علاوہ موضوعاتی لغت نامہ ،پر لكھی گئی كتاب كی رونمائی بھی شامل ہوگی ۔