اديان وامام مہدی علیہ السلام:

IQNA

اديان وامام مہدی علیہ السلام:

9:19 - September 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1496281
تمام آسمانی كتابوں كی تحقيق كرنے پرہم اس نتيجہ پرپہونچے ہیں كہ دنياكے اچھے مستقبل ا ور باطل پرحق كی جبت كاعقبدہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں پاياجاتا، بلكہ دنياكے دوسرے اديان میں بھی اس عقيدے میں مسلمانوںكے ساتھ ہیں اس كے لئے ہم كچھ مثالبں پبش كرتے ہیں۔
زردشتبوں۱۔ كی كتابیں:
زردشتيوں كی مذہبی كتاب زند میں فسادبوںكے اختتام اورنيك لوگوں كی حكومت كے بارے میں بيان ہواہے كہ اہريمنان كالشكرايزدان كے لشكرسے ہميشہ جنگ كرتارہتاہے اوراكثراہرمنوں كی جبت ہوتی ہے ليكن اس طرح نہیں كہ وہ ابزدان كابالكل صفاياہی كردیں كچھ دنوں كے بعدآسمان كے خدا اورمزد كی طرف سے اس كے بیٹے ايزدان كے پاس مدد آئے گی اوران كی جنگ نوہزارسال تك چلتی رہے گی اس كے بعدايزدان كی جيت ہوگی اوراہريمن كاصفاياہوجائے گا اہريمن كااقتدارتوصرف زمين پرہی ہے آسمان پران كاوجودنہیںہے۔
جاماسپ نامہ میں لكھاگياہے كہ ہاشم كی اولادسے ايك انسان زمين سے باہرنكلے گاجس كاسرپنڈلياں اورجسم بڑاہوگااوروہ اپنے جدكے دين پرہوگا…۔
اسی كتاب میں ايك دوسری جگہ پرلكھاہواہے كہ سب سے بڑانجات دينے والا دين كودنيامیں پھيلائے گا،بھوك مری كوختم كرے گاايزدان كواہربمن كے ہاتھ سے بچائے گااوردنياكے تمام لوگوں كی تہذبب ،فكراوركرداركوايك بنادے گا۔
۲۔ ہندوؤںكی كتابیں :
اپنے مالك كاانتظاركرتاہے……… كتنے شاك منی جوكہ كافر ہندوؤں كاسردارہے اوراس كے ماننے والے اس كوآسمانی كتاب كے ساتھ پيغمبرمانتے ہیں،اس نے اپنی كتاب میں آخری زمانے میں ايك روحانی كے جھنڈے كے نيچے سبھی مذہبوںكے ايك ہوجانے كے بارے میں اشارہ كياہے۔
اس نے لكھاہے كہ دنياكے خراب ہوجانے كے بعد آخری زمانے میں ايك بادشاہ پيدااہوگاجوپوری دنياكے لوگوں كارہبرہوگا،اس كانام منصورہوگا،وہ پوری دنياپرحكومت كرے گااورسب كواپنے دين میں شامل كرلے گا۔
۳۔ زبور :
تمام اجسام كاخاتمہ ہوجائے گااوراللہ كاانتظاركرنے والے زمين كے وارث بنیں گے ہاں كچھ وقت كے بعدكوئی جسم باقی نہیں رہے گا۔
اس كی جگہ كے بارے میں تم تامل كروگے اورنہیں كرپاؤگے ۔ليكن حلبم لوگ زمين كے وارث بنیں گے ……اورزمين پران كی وراثت ہمبشہ رہے گی ۔
۴۔ توريت :
باغ میں ايك نيادرخت اگاہے اس كی شاخبں اس كی جڑسے پھلے پھولبں گی اوراللہ كی روح اس پر ٹھرے گی وہ مسكينوں كے لئے عدالت كے ساتھ فيصلہ كرے گااورمظلوموں كے لئے زمين پرسچی حكومت كرے گا۔
۵۔ انجيل :
اپنی كمركوباندھ لواوراپنے چراغوں كوروشن ركھواوررات میں اس طرح رہوجيسے كوئی خوش نصيب ہیں وہ غلام ،جن كامالك آنے كے بعد ان كوجاگتاہواپائے ،……بس تم بھی تياررہو،كيونكہ انسان كابیٹااس وقت آئے گاجس كے بارے میں تمہیں گمان بھی نہ ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha