٫٫مسجد الاقصی ٬٬ كانفرنس كا كويت میں انعقاد

IQNA

كويت كانفرنس

٫٫مسجد الاقصی ٬٬ كانفرنس كا كويت میں انعقاد

9:38 - September 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1496356
٫٫مسجد الأقصی ٬٬كانفرنس كويت كی وزارت اوقاف كی طرف سے منعقد ہوگی-
بين الاقوامی گروپ: ٫٫مسجد الأقصی ٬٬كانفرنس كويت كی وزارت اوقاف كی طرف سے منعقد ہوگی-
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی ٫٫ايكنا٬٬ نے خبر رساں ادارہ المحيط سے نقل كيا ہے كہ كويت كے محكمہ اوقاف كے انچارج ٫٫عبد اللہ العوضی ٬٬ نے كہا ہے كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مسجد الاقصی كے متعلق اور خصوصا اسراﺋيل كے لبنان پر حملہ كے بعد پيدا ہونے والے بحران كے مسجد الاقصی پر اثرات كا جاﺋزہ لينا ہے –
انہوں نے كہا:شيخ يوسف السند اور شيخ طلال العامر كويت كے طراز اول كے علماء اس كانفرنس میں مسجد الاقصی كے بحران كے موضوع پر اپنے مقالے پيش كریں گے اور ان كے خطابات كويت ٹيلی ويژن پر لاﺋيو دكھاۓ جاﺋیں گے –
انہوں نے مزيد كہا ،مسجد الاقصی ،مسلمانوں كا قبلہ اول اور ہمارے پيارے نبی كے مقدس سفر معراج كا نقطہ آغاز ہونے كی وجہ سے اہل اسلام كے اندر ايك خاص اہميت كی حامل ہے-
ياد رہے كہ اس كانفرنس میں ٫٫اسراء اور معراج ٬٬ كے نام پر ثقافتی مقابلہ بھی منعقد ہوگا جس میں ۱۵۰۰ كويتی دينار كے انعامات تقسيم كیے جاﺋیں گے-
نظرات بینندگان
captcha