بين الاقوامی گروپ:بحرين میں حفظ قران كے گيارہویں مقابلہ كا ۱۰ ستمبر كو آغاز ہوگيا ہے –
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين كے روزنامہ ٫٫اخبار خليج٬٬ سے نقل كيا ہے كہ ۷۱۰ سے زيادہ لڑكے اور لڑكياں اس مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں –یہ پروگرام دو ہفتوں تك جاری رہے گا –
اس مقابلہ كا مقصد جوانوں كو قرآن میں غور وحوض كا شوق و اشتياق دلانا اور نئ نسل كے اندر قرآنی تعليمات كا شغف پيدا كرنا بتايا جا رہا ہے -