’پوپ بينیڈكٹ معافی مانگیں

IQNA

بيرونس الدين:

’پوپ بينیڈكٹ معافی مانگیں

12:09 - September 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1497531
برطانیہ كے دارالامرا كی ليبر ركن بيرونس الدين نے پوپ كے مذہبی جنگ(جہاد) كے بارے میں كلمات پر تنقيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ اپنے بيان پر معافی مانگیں۔
انہوں نے بی بی سی كے ریڈيو فور سے بات كرتے ہوئے كہا كہ پوپ كے الفاظ ’مذہب كا ايك خارج از بحث اور لغو تجزیہ ہیں‘۔

مسلم كونسل آف بریٹن نے كہا ہے كہ پوپ ’جلد آز جلد اپنے الفاظ‘ كی وضاحت كریں۔

ویٹكن كا كہنا ہے كہ جب پوپ نے اپنے یہ الفاظ دھرائے كہ محمد دنيا میں صرف ’برائی اور غير انسانيت‘ لے كر آئے تھے تو ان كا مقصد مسلمانوں كو ناراض كرنا نہیں تھا۔

بيرونس الدين كا كہنا ہے’میں موجودہ صورتحال كے بارے میں پريشان ہوں جس میں اس طرح كے غير زمہ دارانہ تجزيات پيش كیے جا رہے ہیں۔ اگر ان كا مطلب وہ نہیں تھا جو انہوں نے كہا ہے تو پھر انہیں ايسا بيان نہیں دينا چاہیے تھا‘۔

انہوں نے كہا كہ ’مجھے اميد ہے كہ ہم اپنے سياستدانوں سے یہ مطالبہ كریں گے كہ وہ پوپ سے كہیں كہ وہ اس بات پر معافی مانگیں‘۔
نظرات بینندگان
captcha