سعودی عرب میں حفظ قرآن كا سالانہ جشن .

IQNA

سعودی عرب میں حفظ قرآن كا سالانہ جشن .

8:48 - September 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1497690
بين الاقوامی گروپ:سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كی مسجد ٫٫الامام تركی بن عبد اللہ ٬٬ میں انجمن خيریہ رياض كے تعاون سے حفظ قرآن كريم كا سالانہ جشن كل ۱۷ ستمبر ۲۰۰۶ كو منعقد ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی اخبار ٫٫عكاظ ٬٬ سے نقل كيا ہے كہ یہ جشن حافظين قرآن اور جوان نسل كی حوصلہ افزايی كے لیے ہر سال اس ملك میں منعقد ہوتا ہے .
سعودی عرب كے رفاہ عامہ كی انجمنوں كی سپريم كونسل كے سربراہ ٫٫شيخ سعد بن محمد آل فريان٬٬ نے سعودی حكومت كی قرآن پر خاص توجہ كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا كہ ايسی محافل جشن كا انعقاد سبب بنتا ہے كہ اسلام سعودی عرب كے مختلف علاقوں میں پھيلے اور قرآن پر عمل ہو .
ھﺋيت علمای سعودی عرب كے سرپرست ٫٫شيخ عبد اللہ آل شيخ،، اس تقريب كے آخر میں انعامات تقسيم كریں گے-

نظرات بینندگان
captcha