ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راﺋٹر سے نقل كيا ہے كہ ویٹيكن كے وزير داخلہ نے یہ بيان ديا ہے كہ پاپاۓ روم نے اپنی باتوں پر افسوس كا اظہار كيا كہ جن كی وجہ سے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے اور وہ جلد ہی ویٹيكن كے سنٹر پیٹر چوك میں اپنی باتوں كی وضاحت كریں گے-
ویٹيكن سے شايع ہونے والے بيان میں كہا گيا ہے كہ اسلام كے بارے میں پوپ كا موقف واضح ہے اور كيتھولك كليسا مسلمانوں سميت تمام اديان كے ماننے والوں كا احترام كرتا ہے ہم سب ايك خدا كی عبادت كرتے ہیں اور سب اسكے بھيجے ہوۓ انبياء كا احترام كرتے ہیں اور ہم سب قيامت كے منتظر ہیں-
پاپاۓ روم نے اپنی باتوں پر اظہار افسوس كيا كہ جن كی وجہ سے دنيا كے كونے كونے میں بسنے والے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی اور انہوں نے اعلان كيا كہ وہ جلد ہی اپنے كلام كی وضاحت كریں گے-