كويتی مساجد حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كی ميزبانی كریں گی-

IQNA

كويتی مساجد حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كی ميزبانی كریں گی-

8:56 - September 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1497696
بين الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف كے تعاون سے ماہ مبارك رمضان میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كويتی مساجد میں منعقد ہونگے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫الوطن٬٬ اخبار سے نقل كيا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں كی تجويز ٫٫فريحہ احمد٬٬ سابق امير كويت شيخ جابر كی بہن نے پيش كی كہ جس كو ٫٫ عبد اللہ معتوق ٬٬ وزير اوقاف عملی جامہ پہناﺋیں گے
فريحہ احمد نے كہا كہ ان مقابلوں كا نظام الاوقات اور مقام ،ماہ مبارك رمضان كے ايام میں ہی اعلان كيا جاۓ گا –وہ آﺋندہ ہفتہ ٫٫خاندان ٬اسكول اور انكی جوان نسل كے مستقبل پر تاثير٬٬ كے موضوع پر سيمينار كراﺋیں گی جس میں خاندانی مسايل اور معاشرتی مسايل كے ماہرين شريك ہونگے۔
نظرات بینندگان
captcha