ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (ثنا نيوز ،اے پی پی)سے نقل كيا كہ پاكستان كے وفاقی وزير تعليم جناب جاويد اشرف قاضی نے كہا ہے كہ نۓ نصاب كےمطابق بچوں كو ناظرہ قرآن سكولوں كے اندر ہی پڑھايا جاۓ گا-
وہ گذشتہ روز اسلام آباد میں ملك كے مختلف علاقوں اور صوبوں سے فاٹا اور آزاد كشمير سے آۓ ہوۓ اساتذہ اور طلباء میں صدارتی ايوارڈ كی تقسيم كی تقريب سے خطاب كررہے تھے -
وزير تعليم نے كہا اسلاميات كو لازمی مضامين كے طور پر پڑھايا جاۓ گا انہوں نے كہا ہم بحيثيت مسلمان اسلاميات كو نصاب سے ختم كرنے كا سوچ بھی نہیں سكتے اور اب ناظرہ قرآن بھی سكولوں میں پڑھايا جاۓ گا اور آٹھویں كلاس تك تيس پارے مكمل كر لیے جايا كریں گے انہوں نے كہا كہ نۓ نصاب میں ناظرہ قرآن كی تعليم كو اس طريقے سے ترتيب ديا گيا ہے كہ پہلی كلاس سے شروع كركے آٹھویں كلاس تك پورا قرآن بچوں كو ختم كرديا جاﺋيگا –انہوں نے كہا كہ مطالعہ پاكستان بھی ضرور پڑھايا جاﺋيگا-