ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق خوزستان میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كے افتتاح كے موقع پر ڈاكٹر نوری موگھی نے كہا كہ لوگوں كی نجات كا واحد ذريعہ محبت اور دوستی ہے –
چمران يونيورسٹی كے واﺋس چانسلر نے كہا: كہ حكومت كے ذمہ دار اور انقلاب اسلامی كی خدمت كرنے والے اس بات كو اچھی طرح سے جان لیں كہ اس وقت ہم سب كی نجات كا واحد راستہ یہ ہے كہ ہم لوگ آپس میں محبت سے كام لیں –انہوں نے مزيد كہا كہ اگر كوئ ادارہ یہ سوچے كہ وہ اكيلا ہی كام كو منزل تكميل تك پہنچا دے گا تو یہ فقط ايك خيال ہے جو كبھی عملی جامہ نہیں پہن سكتا –
ڈاكٹر نوری موگھی نے كہا: خوزستان میں قرآنی خبرر ساں ايجنسی كا افتتاح ايك مبارك قدم ہے اور انجمن جھاد دانشگاہی ہميشہ اس طرح كے نوين كام انجام ديتی رہی گی-
اپنے بيان كے آخر میں انہوں نے كہا: كہ ہماری چمران يونيورسٹی اپنے تمام وساﺋل كے ساتھ اہل قرآن اور مبلغين كی خدمت كےلیے آمادہ ہے-