رپورٹ :قرآن كی مبارك آيات ،بندگان صالح كےلیے ہدیہ الہی كی خبر ديتی ہیں۔
معاشرہ معنويت ماہ رمضان سے پر نور ہوا چاہتا ہے ،الہی آيات كی تلاوت ماہ رحمت كے نزول كی نويد دے رہی ہیں-
٫٫شہر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ہدی للناس و بينات من الہدی و الفرقان ٬٬ كی صدا شيطان مردود كو فرار پر مجبور كررہی ہے اور بندگان صالح ،خداوند منان كی اطاعت اور بندگی پر فخر كررہے ہیں
لوگوں كے درميان ايك عجيب ولولہ دكھايی ديتا ہے اور معاشرہ كا ہر شخص استقبال ماہ مبارك رمضان كےلیے تيار ہے – سحر و افطار كا دستر خوان دعا و عاجزی كے جوش و جذبہ سے لبريز ہے۔