ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كےمطابق ﭠﺋيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے كے افتتاح كے موقع پر ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا كہ قرآن كے دو ہدف ہیں :
ايك ہدف یہ ہے كہ بشر كوموت سے نكال كر زندگی كی طرف لے آۓ-
دوسرا ہدف یہ ہے كہ قرآن ،ضلالت و گمراہی كا خاتمہ كر دے
ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا كہ انبيا كی آواز پر لبيك كہنے سے ضلالت و گمراہی ختم ہو جاۓ گی اور انسان كو نجات مل جاۓ گی
انہوں نے اپنی تقرير میں كہا كہ بشر كی نجات كا واحد راستہ یہ ہے كہ وہ قرآن كے ساتھ ہوجاۓ –ہم خدا سے دست بدعا ہیں كہ ہمیں قرآن كی حقيقت اور اس كی روح سے آشنا كردے قرآن كو ہمارا مددگار قرار دے –ہمارے اور قرآن كے درميان جدائ نہ ہو ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے كہا كہ میں طاقت كے ذريعہ اپنی غلط بات منونے والوں كو یہ نصيحت كرتا ہوں كہ ظلم وستم سے دست بردار ہوجاﺋیں –ہم تمہیں توحيد ،عدالت اور انصاف كی دعوت ديتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ آج قومیں اس بات كو قبول نہیں كرسكتیں كہ بعض ممالك تو ایٹمی اسلحوں سے مسلح رہیں اور دوسروں كو بجلی گھر بنانے كی بھی اجازت نہ دی جاۓ-