پشاور:سينما گھر بند كرا دیے گۓ۔

IQNA

پشاور:سينما گھر بند كرا دیے گۓ۔

10:38 - September 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1499747
بين الاقوامی گروپ :صوبہ سرحد میں دينی جماعتوں كے حكمراں اتحاد متحدہ مجلس عمل كی حكومت نے رمضان المبارك كے پيش نظر صوبائی دارلحكومت پشاور میں تمام سنيما گھر بند كروا ديئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا)نے بی بی سی سے نقل كيا ہے كہ صوبائی حكومت نے ايك خط كے ذريعے شہر كے تقريبا ايك درجن سنيما گھروں كو رمضان كے دوران فلمیں نہ دكھانے كا حكم ديا تھا۔

ايك سنيما مالك كے مطابق یہ خط انہیں صوبائی وزير برائے مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی كی جانب سے ملا تھا جبكہ ديگر اطلاعات كے مطابق یہ مراسلہ انہیں ايكسايز اينڈ ٹيكسيشن كے جانب سے جاری ہوا تھا۔

اس بابت سنيما مالكان كے ايك وفد نے سينئر صوبائی وزير سراج الحق اور ايم ايم اے كے ديگر اراكين سے بھی ملاقاتیں كیں اور حكومت سے اپنا فيصلہ واپس لينے كا مطالبہ كيا۔ ان كا موقف تھا كہ سنيما گھر پہلے ہی معاشی بحران كا شكار ہیں اور اس فيصلے سے ان كی مشكلات میں اضافہ ہوگا۔

سنيما مالكان كے ايك وفد نے سينئر صوبائی وزير سراج الحق اور ايم ايم اے كے ديگر اراكين سے بھی ملاقاتیں كیں

البتہ صوبائی حكومت نے اپنا موقف تبديل نہیں كيا اور سنيما گھر كے مالكان كو یہ فيصلہ ماننا پڑا ہے۔ شہر كے تمام سنيما آج سے عيد الفطر تك بند كر ديئے گئے ہیں۔

اس كے علاوہ محرم الحرام كے موقعہ پر بھی سنيما گھر دس روز كے ليئے بند كر ديئے جاتے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل كی حكومت نے اقتدار میں آنے كے بعد سے سنيما گھروں پر مختلف طريقوں سے ايسا دباو ڈالا كہ ان كے ليئے تفريح مہيا كرنا روز بروز مشكل ہوتا جا رہا ہے۔ حكومت نے پہلے ان پر سنيما گھروں كے باہر بڑی تصاوير لگانے كی پابندی لگائی تھی۔

پشاور میں كئی سنيما گھر پہلے ہی كاروبار كے غيرمنافع بخش ہونے كی وجہ سے بند ہوچكے ہیں۔ ان كی جگہ اب كمرشل پلازوں نے لے لی ہے۔
























نظرات بینندگان
captcha