انفارميشن ٹيكنالوجی كے انچارج اور طوبی چينل كے ڈيزاﺋينر ياسر ابوالقاسمی نے اس ساﺋیٹ كے افتتاح كے بارے میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كو بتايا كہ ٫٫عرش ٬٬ نامی قرآنی ثقافتی تحقيقی ادارہ نے قرآنی تہذيب اور اسلامی معارف كو فروغ دينے كے لیے ماہ مبارك رمضان كے ساتھ اس چينل كا افتتاح كيا –
اس قرآنی چينل كے من جملہ پروگراموں میں سے ايك پروگرام انٹرنیٹ پر اجتماعی ختم قرآن كےلیے يوزرز حضرات اس ایڈريس www.tobanet.com كو كلك كر كے كسی ايك ختم قرآن گروپ كہ جن كی تعداد ۲۴۰ ،۱۲۵،۶۰،۳۰،۱۵، افراد پر مشتمل ہے نام لكھواسكتے ہیں - ہر گروہ میں تلاوت قرآن كی مقدار نصف حزب (ركوع) ہے -
اس پروگرام میں قرآن كريم كو ۲۴۰ حصوں میں تقسيم كيا گيا ہے اور اگر كوئ شخص ۲۴۰ كے گروپ میں نام لكھواۓ تو روزانہ ايك بار ختم قرآن تمام گروپ كی مدد سے ختم ہو گا –اور آخر میں ۲۴۰ دنوں میں ہر شخص نے ايك بار كل قرآن كو ختم كرليا ہوگا-
ياد رہے كہ یہ ادارہ قرآن كی تفسير بعنوان ٫٫ تفسير روز٬٬ لكھ رہا ہے، جو سادہ زبان میں قرآن كی تفسير ہوگی۔