ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی روپوٹ كے مطابق اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد جرمنی میں مقيم مسلمانوں كے جرمن معاشرے سے سياسی ،سماجی اور مذہبی تعلقات كو بہبود بخشنا ہے –اس پروگرام میں حكومت جرمنی كے ۱۵ مندوبين اور جرمن مسلمان يونين كے ۱۵ نماﺋندے شركت كر رہے ہیں اور گفتگو كا محور مساجد كی تعمير ،اسكولوں میں دينيات كی تعليم رہے گا-اس سيمنار كے افتتاح سے كچھ دير پہلے جرمنی كے وزير داخلہ وولفگينگ نے اخبار نويسوں سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں كو اس ملك میں ايك امتيازی حيثيت حاصل ہے –اور ان كے اندر پائ جانے والی خصوصيات جيسے بڑوں كا احترام جرمن معاشرہ كے لیے اہميت كی حامل ہیں
ياد رہے كہ جرمنی میں ۳۲ لاكھ مسلمان مقيم ہیں جن میں اكثريت ترك باشندوں كی ہے