چين میں سات سو سالہ قديمی قرآن كی اصلاح و ترميم:

IQNA

چين میں سات سو سالہ قديمی قرآن كی اصلاح و ترميم:

5:45 - October 03, 2006
خبر کا کوڈ: 1500616
فكر و نظر گروپ: چين كے شمال مشرق میں واقع صوبہ گنگ ھائ میں چينی ماہرين نے ايك سات سو سالہ پرانے قرآن كے قلمی نسخہ كی ترميم اور تصحيح كا كام شروع كرديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے چينی خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ چينی ماہرين سات سو سالہ قديمی قرآنی نسخہ كی ترميم كا كام كریں گے-یہ ماہرين، چين كے شمال مشرقی صوبہ گنگ ھائ میں اس قرآنی نسخہ كی اصلاح كا كام انجام دیں گے-
نانجينگ عجاﺋب گھر كے حفاظتی فنون كے تحقيقی ادارہ كے سربراہ جناب سانكانی نے مشرقی صوبہ جيانگ سو میں اس حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس قرآن كے قلمی نسخہ كی تصحيح كاكام صفحات كو صاف كرنا اور ان كی جديد ٹيكنالوجی كے مطابق اصلاح كا ابتدائ كام شروع ہوچكا ہے
یہ قرآن ۸۶۷ صفحات پر مشتمل عربی زبان میں مكتوب ہے اور اكسون ہوا میں واقع جيزی مسجد میں موجود لكٹری كے ايك صندوق سے كشف ہوا ہے –
چين كے ثقافت ملی كے علاقائ ادارہ نے اس كام كےلیے ۵۵۰۰۰ امريكی ڈالر مختص كیے ہیں –اس كام كے لیے اگرچہ ماہرين كی تعداد بہت كم ہے ليكن اميد ہے یہ كام كہ اس سال كے آخر تك منزل تكميل كو پہنچ جاۓ گا -
نظرات بینندگان
captcha