قران كريم كی چودہویں عالمی نمايش میں قرآنی تھيسز كی نمايش

IQNA

قران كريم كی چودہویں عالمی نمايش میں قرآنی تھيسز كی نمايش

12:13 - October 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1500945
ادبی گروپ : قرآن كريم كی چودہویں عالمی نمايشگاہ میں ،ايم فل اور پی –ايچ –ڈی كے اسٹوڈينٹس كی طرف سے قرآنی موضوعات پر لكھے جانے والے تھيسز كی نمايش كی جاۓ گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت تعليم ،ٹيكنالوجی اور يونيورسٹيوں كے تمام ثقافتی امور كے اداروں نے قرآن كريم كی چودہویں نمايشگاہ میں قرآنی تھيسز سے آشنائ كے پانچویں دورے كا اہتمام كيا ہے تاكہ قرآن كی جاوداں ثقافت كی اشاعت كی جاسكے اور اسٹوڈنٹس كی مختلف علمی ،ثقافتی اور قرآنی فنون كے شعبوں میں كی جانے والی علمی اور تحقيقی كاوشوں كو سراہا جا سكے-
اس طرح نمايشگاہ كے اختتام پر گذشتہ دو سالوں میں درجہ اول كے قرآنی تھيسز كی نشاندھی اور ان كے مصنفين كی حوصلہ افزائ كا پروگرام ترتيب ديا گيا ہے –
يونيورسٹی اور محكمہ تعليم كے اداروں میں پڑھنے والے ايم فل اور پی ايچ ڈی كے وہ اسٹوڈنٹس جن كا تھيسز گذشتہ دو سالوں میں قبوليت كے مرحلہ سے گذر چكا ہے اپنے تھيسز كو مصلی بزرگ تہران میں منعقد ہونے والی قرآن كريم كی چودہویں عالمی نمايشگاہ میں پيش كرسكتے ہیں –
نظرات بینندگان
captcha