قرآنی تعليمات ہی سعادت مندی كاباعث هیں –

IQNA

آيت الله هاشمی شاهرودی :

قرآنی تعليمات ہی سعادت مندی كاباعث هیں –

13:28 - October 09, 2006
خبر کا کوڈ: 1501885
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن نے جاهل عرب قوم كو عظيم اسلامی تمدن تك پهنچا ديا اور قرآن سے اخذ كۓ جانے والے علوم نے يورپ كو تباهی سے نجات دلاكر صنعتی انقلاب برپا كرديا-
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق آيت الله هاشمی شاهرودی نے ﺗﺋيسویں عالمی قرآنی مقابلے كے اختتام پر تقرير كرتے هوۓ كها :كه پيغمبر ۖ نے قرآن كو حديث ثقلين میں ثقل اكبر اور
ايك دوسری حديث میں تمام چيزوں سے افضل قرار ديا ہے
آيت الله شاهرودی نے كها : خداوندعالم كی عظمت كے بعد كوئ بھی مقام قرآن سے بڑھ كر نهیں هے لهذا قرآن كا احترام خدا كا احترام هے اور قرآن كی بے احترامی خدا كی بے احترامی هے ايران كے چيف جسٹس آيت الله ھاشمی شاهرودی نے كها: كه قرآن مجيد كی بهترين توصيف اس طرح كی جاسكتی هے كه قرآن وه كتاب هے جس میں خدا متجلی هےاور ضروری ہے كہ يه تجلی تفسير كی شكل میں ظاهر هو تاكه لوگ اس سے استفاده كرسكیں-انهوں نے مزيد كها كه اگرچه قرآن كے بارے میں بہت تحقيقات كی گئ هیں-
ليكن ان ساری تحقيقات میں قرآن كے ظواهر اور ادبی رخ كو ايك حد تك بيان كيا گيا هے-
ابھی قرآن كے واقعی معارف بيان نهیں كۓ گۓ-

قرآن كی چودهویں عالمی نماﺋش گاه میں ڈيجیٹل زبانوں پر مشتمل قرآن –
وبلاگ گروپ: قرآن كی چودهویں عالمی نماﺋش گاه میں جديد ترين پاكٹ سائز ڈيجیٹل قرآن كی نماﺋش ہوگی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق اس ڈيجیٹل قرآن میں مكمل ۳۰ پارے دو زبانوں كے ترجمه كے ساتھ موجود هیں-فارسی ترجمه استاد الھی قمشه ای اور انگريزی ترجمه محسن خان كا هے –

ؔ
ليبيا میں خواتين كا دوسرا عالمی قرآنی مقابله :
بين الاقوامی گروپ: ليبيائی خواتين كا دوسرا عالمی مقابله ۱۱ رمضان المبارك سے هوٹل المهاری میں شروع هورها هے جس میں ۶۳ ملكوں سے ۶۶ لوگ شريك هو رهے هیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق اس مقابلے میں۶۳ ملكوں كے لوگ شريك هونگے-
يه قرآنی مقابله –كل قرآن ٬نصف قران اور ربع قرآن كے حافظين كے درميان هوگا-
يه عالمی قرآنی مقابله ليبيا كے كيپیٹل طرابس میں ليبيا كی طرف سے دوسری مرتبه منعقد كيا جارها هے-

روس میں نۓ اسلامی سينٹر كی تأسيس:
عالمی گروپ: روسی مفتيوں كی كمیٹی كے سربراه نے كها كه همارے ملك كی وزارت خارجه نے ايك معتدل اسلامی سينٹر قاﺋم كرنے كی اجازت دے دی هے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق –روسی مفتيوں كی كمیٹی كے سربراه جناب راوی عين الدين نے كها كه اس سينٹر میں دينی دانشوروں كے علاوه پروفيسر ویٹالينا اومكين ﻟﺋو سو كيا پنين اور دوسرے دانشمند بھی شامل هیں انهوں نے اس سينٹر كی تشكيل كا هدف اس انتہاپسندی اور شدت پسندی سے مقابله بتايا هے جس كا دين سے كوئ تعلق نهیں هے
شيخ راوی عين الدين نے كها كه اس سينٹر میں الازھر اور دوسری اسلامی يونيورسٹيوں كے جيد علماء بھی شريك هونگے-

قرآن كريم كی نماﺋش گاه میں سيريل حضرت يوسف ۜ میں اهم كردار ادا كرنے والوں كی آمد-
ادبی گروپ: قرآن كی چودهویں عالمی نماﺋش گاه نے سيريل حضرت يوسفۜ بنانے والوں كی ميزبانی كے فراﺋض انجام دیۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق اس سيريل میں اصلی كردار ادا كرنے والے جناب فرح الله سلحشور –جمال شوربه –جعفر دھقان –محمود پاك نيت –۱۲ رمضان المبارك بروز جمعه مبارك قرآن كی چودهویں عالمی نماﺋش گاه كو ديكھنے كے لیے آرهے هیں –سيريل حضرت يوسف ۜ ايرانی ٹيلی ويژن كی فرماﺋش پر فرح الله سلحشور كی كاركردگی كے ساتھ آخری مراحل سے گذر رہا ہے -

دبئ كے عالمی ايوارڈ كے لیے اس سال كی اسلامی شخصيت كا انتخاب-
بين الاقوامی گروپ : مصر كے قرآن كريم ساﺋنسی اعجاز كمیٹی كے سربراه ڈاكٹر ٫٫زغلول النجار٬٬ كو سال كی بهترين اسلامی شخصيت هونے پر دبئ كا عالمی ايوارڈ ديا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نسيج٬٬ سے نقل كيا هے كه دبئ كے عالمی قرآن ايوارڈ كمیٹی كے سربراه ابراهيم بوملحۃ نے اس بارے كها كه ڈاكٹر زغلول نجار كی وسيع پيمانے پر جدوجهد اور قرآن كے ساﺋنسی اعجاز پر بيش بها تحقيقات كی وجه سے انهیں دبئ كے دسویں عالمی قرآنی ايوارڈ مقابله میں انتخاب كيا گيا هے –
انهوں نے مزيد كها كه ڈاكٹر زغلول نے وسيع پيمانے پر تقارير اور ساﺋنسی اعجاز قرآنی كی كتاب اور گرانقدر خدمات انجام دی هیں اس لیے انهیں اس سال كی بهترين اسلامی شخصيت كا ايوارڈ ديا گيا هے –
كها جاتا هے كه يه انتخاب امارات كے وزير دفاع اور ولی عہد شيخ محمد بن راشد آل مكتوم وزير دفاع اور وليعهد امارت كی بلا واسطه رضايت سے انجام پذير هوتا هے –
نظرات بینندگان
captcha