پردہ دار خواتين كے حق كا دفاع

IQNA

پردہ دار خواتين كے حق كا دفاع

11:08 - October 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1502068
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے ناﺋب وزير اعظم جان پرسكاٹ نے خواتين كے پردے كی حمايت كرتے ہوۓ جيك اسٹرا كے بيان كی مذمت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق برطانیہ كے ناﺋب وزير اعظم پرسكاٹ نے بی بی سی ریڈيو كو انٹرويو ديتے ہوۓ كہا كہ خواتين جہاں بھی چاہیں اسلامی پردہ كرسكتی ہیں –
ياد رہے كہ جمعرات كو برطانیہ كےہاوس آف كيمونزم كے لیڈر اور سابقہ وزير خارجہ جيك اسٹرا نے كہا تھا كہ چہرے پر نقاب ڈالنے سے سماج كے مختلف طبقوں سے رابطہ كرنے میں دشواری ہوتی ہے اور اس طرح كا پردہ معاشرے میں مختلف طبقوں سے ايك قسم كی جدائی اور اختلاف كی نشاندھی كرتا ہے –
برطانیہ كے ناﺋب وزير اعظم نے اس بيان كو رد كرتے ہوۓ كہا كہ پردہ سماجی روابط میں خواتين كے لیے كوئ ممانعت ايجاد نہیں كرتا-
اس نے مزيد كہا كہ اگر خواتين اسلامی پردہ كے ساتھ معاشرے میں آﺋیں تو میں ان سے نہیں كہو نگا كہ ٫٫وہ بے پردہ ہوجاﺋیں٬٬-
نظرات بینندگان
captcha