ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) اور ٫٫نسيج٬٬ ساﺋیٹ كے نقل كے مطابق اس اتحاد كے اراكين نے قاہرہ سے شاﺋﻊ ہونے والے بيان میں كہا :ڈنماركی مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس ملك كی قومی پارٹی سے عليحدگی اختيار كرتے ہوۓ اس كے ہر قسم كے قانونی ،ملكی اور قومی انتخابات كا باﺋيكاٹ كریں-
اس بيان میں كہا گيا: ڈنماركی جوانوں كی طرف سے مسلمانوں كے جذبات مجروح كرنےپر حد اقل رد عمل ڈنمارك سے تعلقات منقطع كرنا ہے –
اس عالمی علماۓ اسلام اتحاد كے اراكين نے مزيد كہا :ڈنمارك ٹيلی ويژن كی طرف سے پيغمبر اكرمۖ كی توہين پر مبنی فلم دكھانا اس ملك كے میڈيا كی جانب سے دنيا بھر میں نئی گستاخی ہے- ياد رہے گذشتہ سال بھی انہوں نے پيغمبر اكرمۖ كی توھين پر مبنی خاكے بنا كر كروڑوں مسلمانوں كے جذبات مجروح كۓ تھے -