ایکنا نیوز، دفترِ مقامِ معظم رهبری کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس تقریب میں شہدائے جنگِ ۱۲ روزہ کے اہلِ خانہ، مختلف طبقات کے عوام اور بین الاقوامی کانفرنس برائے وحدتِ اسلامی کے مہمان شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین اختری، صدرِ اعلیٰ کونسل عالمی تقریب اہل بیتؑ نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبتوں، خصوصاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پندرہ سوویں یومِ میلاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دنیائے اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ رسول رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کی صحیح اور کامل پہچان نہ ہونا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلام کے فردی اور اجتماعی پہلوؤں کی وضاحت کرنا امت مسلمہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔
سربراہ اعلیٰ کونسل اهل بیتؑ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطین اور غزہ میں صیہونی جرائم اس وقت عالمِ اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ظالموں اور ستمگروں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں، جبکہ اسلامی حکومتوں کا فریضہ ہے کہ وہ اسرائیلی رژیم کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کریں۔
تقریب کے دوران رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مدح و ثنا میں اشعار پڑھے گئے اور حمید رمضان پور نے نعت و مولود خوانی پیش کی۔/
4304414