ايك اداكار: قرآن عظيم معنوی فلمنامہ ہے-

IQNA

ايك اداكار: قرآن عظيم معنوی فلمنامہ ہے-

9:42 - October 12, 2006
خبر کا کوڈ: 1502512
فن گروپ: قرآن عظيم ترين معنوی فلمنامہ ہے اداكاروں كو چاہیے كہ اس كی پيروی كرتے ہوۓ بہترين فن كا مظاہرہ كریں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق چودھویں عالمی قرآن نماﺋش میں ايكنا كے روم كا وزٹ كرتے ہوۓ سينما اور ٹی وی كی اداكارہ ٫٫گيتی معينی٬٬ نے كہا :ٹی وی اورسينما كے ذمہ دار افراد كو چاہیے كہ وہ اپنے پروگراموں میں قرآن كو زيادہ اہميت دیں اور معمولی پروگراموں پر كلان بجٹ خرچ كرنے كی بجاۓ قرآن كے خوبصورت قصوں جيسے يوسف اور زليخا كا قصہ ہے ان پر سيريل بنايا جاۓ-
انہوں نے كہا: قرآن خداوندمتعال كے فن كا عظيم شاہكار ہے جس كو اس نے انسان كی ہدايت كے لیے حضرت محمد ۖ پر نازل كيا –
انہوں نے دينی سيريل میں كام كرنے كےلیے عقيدہ اور ايمان كو شرط اول قرار ديتے ہوۓ كہا:اگر ايمان ،عقيدہ ،اور فن صلاحيت پر خوب توجہ دی جاۓ تو یہ تين عنصر ايك اداكار كی كاميابی كا ضامن بن سكتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha