ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا) نے ٫٫جعفری نيوز٬٬ سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ٫٫الرملہ٬٬شہر میں دو روز تك جاری رہا اس میں بہت سے حفاظ قرآن ،نمازيوں اور اسكالروں نے شركت كی –اس سيمينار كی پہلی نشست كا آغاز بحرين كے قاری ٫٫حسن ناصری٬٬ ، مدينہ منورہ سے ٫٫احمد نخلی٬٬ اور الرملہ سے عباس شقاقی اور سيد ھاشم سلمان كی تلاوت سے ہوا-
اس سيمينار كی دوسری نشست میں بھی مشہور قاريوں نے تلاوت كی جن میں سعودی عرب كے شہر الاحساء سے عبدالمجيد الحمدان ، كويت سے عبد اللہ عبال اور القطيف سے عدنان الججی كا نام ليا جاسكتا ہے-