نہج البلاغہ میں امام علی كے قرآنی افكار:

IQNA

نہج البلاغہ میں امام علی كے قرآنی افكار:

10:02 - October 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1502981
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلام اپنے ماننے والوں كی فداكاريوں كے ذريعے عالمی سطح پر پہچانا گيا-
قرآن تمام پيروكاروں كےلیے چراغ ہدايت اور سياست كو معين كرنے والا ہے-اسلام كی خدمت كرنے والوں میں پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے ساتھ مولاۓ كاﺋنات حضرت امام علی ۜ كی ذات ہے جس نے اپنی فدا كاريوں كے ذريعہ اسلام كے نظام كو مستحكم كرديا ہے.
امام علیۜ كی خصوصيات كو چند نكات میں خلاصہ كيا جاسكتا ہے –
• مردوں میں وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے سركار دو عالمۖ كے پيغام كو سننے كے بعد كلمہ شہادتين كو اپنی زبان پر جاری كيا-اور ہميشہ پيغمبر ۖ كے ساتھ رہ كر پيغمبر ۖ كی جان اور اللہ كے دين كا دفاع كرتے رہے-
• دعوت ذوالعشيرہ میں تين مرتبہ پيغمبر اكرمۖ كی جانشينی كو قبول كيا-
• مسألہ كی اھميت كی خاطر غدير خم میں حضرت كی امامت و خلافت كے ساتھ اسلام كو كمال دين كی سند مل گئی –
• عابد شب زندہ دار –ناتوانوں كی مدد ،غزوات بدر ،احد،احزاب،میں اپنی استقامت كا مظاہرہ كركے ہميشہ كےلیے ہدايت كا ركن بن گۓ-
• محققين منجملہ جناب محمد دشتی صاحب كے اعتراف كے مطابق نہج البلاغہ مسلمانوں كی وہ دوسری كتاب ہے جو لوگوں كے اعتراضات اور سوالوں كا جواب دے رہی ہے-
• اگر نہج البلاغہ كے مطالب پر غور كيا جاۓ اور اجتہاد كی روش پر عمل كرتے ہوۓ استنباط كيا جاۓ تو حسب ذيل نتاﺋج سامنے آﺋیں گے –
• آيات قرآن میں تعارض اور تضاد نہیں ہے
• قرآن و احاديث كے درميان تضاد و تعارض نہیں ہے
• معصومينۖ كی احاديث كے درميان تعارض نہیں ہے
• امير المومنينۜ فرماتے ہیں: اگر تم قرآن سے بات كرنا چاہو تو تم سے قرآن بات نہیں كرے گا ليكن میں تم كو معارف قرآن كی خبر دے رہا ہوں كہ قرآن میں ماضی اور استقبال كا علم –تمہارے مرضوں كی دواء ،تمہاری فردی اور معاشرتی زندگی كے قوانين پاۓ جاتے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha