ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلہ ھفت آسمان نے لكھا كہ دنيا كے دانشمندوں اور علماء دين نے كہا ہے كہ امير المومنين كی ذات اتنی بلند مرتبہ ہے كہ ان میں ساری صفات پائی جاتی ہیں –
امام خمينی فرماتے ہیں : میں امير المومنينۜ كی شخصيت كے بارے میں كيا عرض كرسكتا ہوں ،جس میں مختلف پہلو جمع ہوگۓ ہوں-
وہ جو انسان كامل ،مظہر صفات پروردگار ،جس كی ذات خدا كے بزار ناموں كا مظہر ہو –ہم اس كی ايك صفت بھی بيان كرنے سے عاجز ہیں-
ہم ايسے انسان كامل كے پيرو ہیں جو ہر مرحلہ میں كامل ہے كہ دانشمند عالم ان كے سامنے تواضع كے ساتھ پيش آتے ہیں كسی بھی مرحلہ كمال میں اگر مثال دينا چاہتے ہیں تو حضرت علیۜ كی مثال ديتے ہیں -