ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (البلاد) اخبار سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلہ الجزاير كے صدر عبد العزيز بوتقليقہ كی طرف سے منعقد كيا گيا ہے-
اس مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف سے حافظ قرآن محمود محمدی نيا شركت كر رہے ہیں-
ياد رہے محمود محمدی نيا نے اس سال تہران كے اٹھاﺋيسویں عالمی قرآنی مقابلہ میں دوسری پوزيشن حاصل كی تھی-
اس قرآنی مقابلے كی اختتامی تقريب ۲۷ رمضان المبارك كو الجزيرہ كی جامع مسجد میں ہوگی اور مقابلہ میں شركت كرنے والے ممتاز حافظين كو قيمتی انعامات سے نواز جاۓ گا-اس تقريب میں الجزاير كے صدر بھی شركت كریں گے-