امارات كی جيلوں میں قرآن كی مدد سے اپنے آپ كو رہا كراٶ ،كی تجويز –

IQNA

امارات كی جيلوں میں قرآن كی مدد سے اپنے آپ كو رہا كراٶ ،كی تجويز –

8:53 - October 19, 2006
خبر کا کوڈ: 1503672
بين الاقوامی گروپ: اپنے آپ كو قرآن كی مدد سے رہا كراٶ ،یہ تجويز امارات كی جيلوں میں بند قيديوں كے لیے ہے –وزارت اوقاف و مذھبی امور اور خاندانی منصوبہ بندی سنٹر نے اس تجويز كو عملی جامہ پہنانے كا وعدہ كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كو موصولہ رپورٹ كے مطابق اس تجويز كا مقصد قيديوں كی بعض مالی مشكلات كو حل كرنا ہے-
شارجہ جيل كے تربيتی شعبہ كے سربراہ فرج اسماعيل مبارك نے كہا ہے كہ قيدی اگر قرآن مجيد كے كچھ سوروں كو حفظ كریں گے تو انہیں نقدی انعام ديا جاۓ گا-
انہوں نے كہا: قرآن كے جتنے سورے حفظ كریں گے اس اعتبارسے قيديوں كے نقدی جرمانے كم ہوتے جاﺋیں گے-
مبارك نے كہا: حفظ اور ،تلاوت قرآن قيديوں كی مالی مدد كے علاوہ ان كی بہت سی روحی مشكلات كو حل كرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی قابل ذكر ہے كہ اس تجويز كو ماہ مبارك رمضان كے آغاز كے ساتھ عملی جامہ پہنايا جا رہا ہے -
نظرات بینندگان
captcha