ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كرتے ہوۓ خبر دی ہے كہ اس اجلاس كا مقصد آمازيغی زبان میں ہونے والے قرآنی ترجمہ كی تحقيق ہے-جسے الجزاير اور دنيا كے نامور علماء نے تين سال كی مدت میں انجام ديا ہے-
آما زيغی زبان میں قرآن كا ترجمہ كرنے والے الحاج محمد الطيب نے كہا كہ اس زبان كے جاننے والوں نے ترجمہ شدہ قرآن كا بہت استقبال كيا ہے-
انہوں نے كہا كہ مترجم گروپ نے اس ترجمہ كی سی ڈی بھی تيار كرلی ہے -