شام میں يوم القدس كی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ –

IQNA

شام میں يوم القدس كی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ –

13:49 - October 22, 2006
خبر کا کوڈ: 1504262
اعزازی خبر نگار گروپ:امير محسن سلطان احمدی: دمشق كے قريب يرموك كيمپ میں ہزاروں فلسطينی مہاجرين شام كے مسلمانوں اور عربی اسلامی ممالك كے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ كيا-
ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے مركزی خبر كے شعبہ سے نقل كيا ہے كہ جمعہ كی نماز كے بعد اس كيمپ كے سنٹر میں واقع مسجد ٫٫الوسيم ٬٬میں ہزاروں افراد كا اجتماع ہوا جنہوں نے فلسطين كے پرچم ،شہداۓ –فلسطين كی تصاوير ،امام خمينی اور قاﺋد انقلاب اسلامی ايران كی تصاوير اٹھاۓ ہوۓ مقبرہ شہداء كی طرف مظاہرہ كيا –
مظاہرين نے شہدا كے خون سے عہد كيا كہ وہ اسراﺋيل كے خلاف مجاہدانہ كارواﺋيوں كا سلسلہ آگے بڑھاﺋیں گے اور قدس شريف كی آزادی كے لیے كوشاں رہیں گے-
نظرات بینندگان
captcha