پيرس میں مسلمانوں كے ثقافتی سينٹر كا افتتاح –

IQNA

پيرس میں مسلمانوں كے ثقافتی سينٹر كا افتتاح –

11:50 - October 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1504406
بين الاقوامی گروپ: پيرس شہر كے ميئر كے ترجمان نے مسلمانوں كے ثقافتی سنٹر كے عارضی افتتاح كی خبر دی ہے یہ سينٹر پيرس نمبر ۱۸ میں قاﺋم كيا گيا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (A F P) سے نقل كيا ہے كہ ٫٫ ھامو بوآگا ٬٬ نے اس سينٹر كے اغراض و مقاصد بيان كرتے ہوۓ كہا:اس سنٹر كا مقصد شہريوں، ذمہ د ار افراد اور تمام ثقافتی شخصيات كو اسلامی ثقافت كے بارے بحث و مباحثہ كی دعوت دينا ہے –
یہ ثقافتی سينٹر ايك تحقيقی اور تربيتی مركز ہونے كے ساتھ سماجی اور ثقافتی ذمہ دارياں بھی ادا كرتا رہے گا-
اسی لیے اس میں نماز جماعت اور مختلف اسلامی محفلیں منعقد كرنے كےلیے ايك بہترين ہال مختص كيا گيا ہے –اس سنٹر كی تجويز اس شہر كے ميئر اوربعض فرانسيسی محققين نے دی تھی

نظرات بینندگان
captcha