ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (LESOLEIL.SA) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلہ جناب سالوم دين جو انجمن جوانان سنيگال كے سربراہ بھی ہیں كی كوششوں اور ادارہ دعوت اسلام كہ جس كا مركز ليبيا میں ہے كے تعاون سے شہر رايل میں منعقد ہوا
اس مقابلے میں سنيگال بھر سے اور سنٹرل افريقہ كے پانچ ممالك ٫٫گنی٬٬ موريطانیہ ،مالی اور گامبيا سے جوانوں نے بھرپور شركت كی –اس مقابلے كا مقصد جوانوں میں قرآنی تعليمات كو عام كرنا اور ان كو قراﺋت قرآن كی طرف شوق دلانا تھا عنقريب ممتاز طلبہ كو نفيس انعامات سے نوازا جاﺋيگا –اور ان كو بين الاقوامی پروگراموں میں شركت كی دعوت دی جاﺋيگی-